April 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

۱۰؍ سے زائد زخمی ،امدادی سامان کا بڑا سا پیکٹ راکٹ کی رفتار سے مکان کی چھت پرگر ا جس سے چھت منہدم ہو گئی اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔

Aid is being delivered to Gazans in this way because Israel has blocked land routes. Photo: INN

اہل غزہ کو اس طرح سے امداد پہنچائی جارہی ہے کیوں کہ اسرائیل نے زمینی راستے بند کر رکھے ہیں۔ تصویر : آئی این این

یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے کے دوران ایک بھاری پیکٹ پیرا شوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے امداد کے منتظر فلسطینی خاندان پر گر گیا جس میں ۵؍ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ۱۰؍ سے زائد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ اردن کی فوج کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ امدادی سامان کو ہیلی کاپٹروں سے پیراشوٹ کے ذریعے پھینکنے کے آپریشن میں اردن اور امریکہ شامل ہیں۔ ہمارے ہیلی کاپٹرس نے دیگر۴؍ممالک کے ساتھ مل کر اپنے امدادی انجام دیا لیکن یہ حادثے کس کے ہیلی کاپٹر کی وجہ سے ہوا یہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس حادثے میں امریکی ہیلی کاپٹر ملوث ہو گا۔ 
  مقامی تنظیموں نے بتایا کہ ہیلی کوپٹر سے پھینکے گئے امدادی سامان کا بڑا سا پیکٹ جو غالباً ۷۰؍ سے ۱۰۰؍ کلوگرام کے درمیان ہو گا کسی راکٹ کی رفتار سے گرا۔ اس کی رفتار اور وزن کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جہاں یہ گرا مکان کی چھت کو شدید نقصان پہنچا اور ایک دیوار منہدم ہو گئی جبکہ دیگر دیواروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ غزہ کے ساحلی علاقے الشطی کے پناہ گزیں کیمپ میں پیش آیا جس میں اب تک ۵؍ افراد کی موت اور۱۰؍ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں میں شامل ۴؍افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہےجنہیں غزہ کے واحد بچ جانے والے سب سے بڑے اسپتال الشفاء منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ نے ایک بار پھر اسرائیل پر زور دیا ہے کہ فضا سے امدادی سامان پھینکنا زمینی راستے کا متبادل نہیں ہو سکتا اس لئے سرحدی راہداریوں سے امدادی ٹرکوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *