April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Mobile phones

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2024 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر1.148 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 156 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر448 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا،

فروری میں موبائل فونز کی درآمدات پر161 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 387 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال فروری میں موبائل فونز کی درآمدات پر33 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا، جنوری کے مقابلہ میں فروری میں موبائل فونز کی درآمدات پرماہانہ بنیادوں پر8 فیصدکی کمی ہوئی ہے، جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات پر195 ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *