April 16, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
عمران، بشریٰ کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگوانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو توہین عدالت کا نوٹس  

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی کی 6، بشری بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت درخواستوں کی سماعت کے دوران دونوں درخواستگزاران کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت حاضری نہ لگوانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا۔ ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا کی عدالت سے  جاری شو کاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ویڈیو لنک سسٹم خراب ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی حاضری نہیں لگوائی جا سکتی، آپ کو حکم دیا گیا تھا کہ حاضری لگوانے کیلئے ویڈیو لنک کے کار آمد ہونے کو یقینی بنائیں، جو آپ نے نہیں کیا، آپ کا یہ رویہ عدالتی حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تحریری طور پر نوٹس کا جواب جمع کرائیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اپنے جواب کے ساتھ ویڈیو لنک کے ٹیکنیکل سٹاف کی رپورٹ بھی جمع کرائیں، آئندہ سماعت پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں، کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *