April 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار اوراسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے،تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان،شانگلہ ،بونیر ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔پنجاب میں راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال،گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *