April 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پوری انسانیت کی بھلائی اور امن  کیلئے دعاگو ہوں‘بابر اعظم مطاف کے سامنے کھڑے تصویر شیئر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان بابر اعظم نے رمضان کے بابرکت ماہ میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔کرکٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مطاف میں کھڑے خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔بابر اعظم کے عقب میں خانہ کعبہ و عمرہ زائرین کے خوبصورت منظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔بابر اعظم نے اپنی اس پوسٹ میں دعا اور اپنے جذبات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔بابراعظم کا لکھنا ہے ’عمرہ ادا کرنے کے بعد خوشی اور روحانی طور پر خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں، یہ ایک واضح شفاف اور امن کا ایک لمحہ ہے، اس سفر کیلئے مشکور ہوں اور پوری انسانیت کی بھلائی اور امن کیلئے دعاگو ہوں۔بابر اعظم کو اس پوسٹ پر معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *