April 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ملک کے بیشترحصوں میں رواں ہفتے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مغربی حصوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 27 مارچ کو داخل ہوگا ، 27 سے 31 مارچ کے دوران پشاور، چارسدہ، نوشہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اسی طرح مری ،گلیات ،اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض اضلاع میں چند مقامات پر جھکڑ اور ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *