April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 پی اس ایل غیر ملکی کرکٹرز کی صلاحیتیں بھی نکھار رہی ہے : انگلش کرکٹر فل سالٹ 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل انگلینڈ کے کرکٹر فل سالٹ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ صرف پاکستانی نہیں غیر ملکی کرکٹرز کی ڈیولپمنٹ میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ ایک انٹرویو میں 25 سالہ ٹاپ آرڈر بیٹر نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ کیریئر کے آغاز میں ابوظہبی ٹورنامنٹ کھیلنا اور پھر پی ایس ایل کھیلنا ان کیلئے کافی مفید ثابت ہوا ہے۔فل سالٹ نے کہا کہ ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ ان کا فرنچائز کرکٹ میں پہلا تجربہ تھا جو ان کیلئے کافی مفید ثابت ہوا جبکہ وہ اس کے بعد پھر قلندرز کے پی ڈی پی اسکواڈ کے ساتھ آسٹریلیا گئے۔ فل سالٹ نے کہا کہ باہر کا ہونے کے باوجود بھی لاہور قلندرز کے پی ڈی پی کا ان کے کیریئر پر اثر ہوا تھا، مقامی پاکستانی کرکٹرز کیلئے تو یہ پروگرام بہت مفید ہے۔انگلینڈ کی جانب سے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے کرکٹر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نہ صرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی کرکٹرز کی ڈیولپمنٹ میں بھی کردار ادا کررہی ہے، اس لیگ میں مقابلے کا معیار کافی سخت ہے جو خاص طور پر بیٹرز کو کافی پختہ بناتا ہے، پاکستان کی وکٹوں پر کرکٹ کھیل کر گیم کی سمجھ بھی بڑھ جاتی ہے۔ایک سوال پر انگلینڈ کے بیٹر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ بلے بازوں کیلئے مشکل لیگ ہے، یہاں بولنگ کا معیار اتنا بلند ہے کہ بیٹرز کو رنز بنانے میں مشکل ہوتی ہے، وہ ہمیشہ اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کا ارادہ لیے ہی پاکستان آتے ہیں، اگر یہاں ٹاپ اسکورر میں جگہ بنانی ہے تو بیٹرز کو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔فل سالٹ نے اس سال کے آخر میں دورہ پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ جہاں کرکٹ کھیلے، اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کریں اور خود کو سلیکشن کیلئے منوائیں،۔۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک پلیئر میچ کی صورتحال کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے میں کامیاب رہتا ہے تو اسکی ٹیم کو بھی کامیابی ملتی ہے۔لاہور قلندرز کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ قلندرز کے فینز نے ہمیشہ سپورٹ کی ہے، امید ہے لاہور قلندرز اس بار پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرتے ہوئے ٹرافی ضرور اٹھائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *