April 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 175 رنز کا ہدف

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 175 رنز کا ہدف دیدیا۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو بیٹںگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کے اوپنر بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 81 رنز کی شرکت داری قائم کی۔ عبداللہ شفیق 24 گیندوں پر 44 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان بھی زیادہ دیر تک ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 38 رنز پر شاداب کی گیند کا شکار بنے۔اس دوران مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا اور ایک بعد ایک بلے باز پویلین لوٹ گیا۔ محمد حفیظ 5، کامران غلام 1، فل سالٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔تاہم ڈیوڈ ویزے اور ہیری بروک نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، ڈیوڈ ویزے 20 سکور بنا کر پویلین لوٹے، بروک کی اننگز 37 سکور پر ختم ہوئی۔ شاہین شاہ آفریدی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے، راشد خان 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 174 رنز بنائے۔ شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4.4 شکار کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *