April 16, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
بابراعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ، پی سی بی نے گرین سگنل دیدیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا گرین سگنل دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کی قیادت کا تاج  سابق کپتان بابر اعظم کے سر پر سجانے کے حق میں فیصلہ دیدیا اور جلد باضابطہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی قیادت کیلئے ان کے نام کا اعلان ہو جائیگا۔ بابر اعظم نے گزشتہ سال ایشیا اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ نئی سلیکشن کمیٹی  نے بھی قیادت کیلئے اپنا ووٹ بابر اعظم کے حق میں دیا۔  بابر اعظم کی پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے بھی ملاقات ہو چکی ہے۔ بابر اعظم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی ہوم سیریز میں ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد کے طور پر میدان میں اتریں گے جس کا جلد اعلان متوقع ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے کپتانی سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم ان کے رفقاء نے انہیں مشورہ دیا کہ کپتانی کا فیصلہ بورڈ کا ہے لہذا بورڈ جسے کپتان بنائے اس فیصلے کو تسلیم کریں اور فوری طور پر قیادت سے دستبردار نہ ہوں۔ذرائع کے مطابق کاکول کے ٹریننگ کیمپ میں بابر اعظم بطور کپتان شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *