May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
رونالڈو نے ابوظہبی میں کھانے کے شوقین مداحوں کیلئے ریسٹورنٹ کھول لیا

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں کھانے کے شوقین مداحوں کے لیے ریسٹورنٹ کھول لیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے ’TOTÓ‘ نامی ریسٹورنٹ کا ماحول اس طرح کا بنایا گیا ہے کہ اس میں قدم رکھتے ہی بالکل ایک ایک آرام دہ، نفیس اور رومانوی آغوش جیسا احساس ہوتا ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ریسٹورنٹ اطالوی کھانوں کے حقیقی جوہر کو متعارف کراتا ہے۔

ریسٹورنٹ کے مینیو میں ہاتھ سے بنا پاستا، پیزا، مزیدار گوشت اور مچھلی شامل ہے، دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کھانوں کا ذائقہ کھانے والوں کو ابوظہبی میں بیٹھے بیٹھے ہی اٹلی کی سیر کروا دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *