May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سارک چیمبر، پیاف ، چیمبر آف کامرس کے وفد کی شہر اعتکاف میں شرکت  

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سارک چیمبر اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے گزشتہ روز میاں انجم نثار،چیئرمین پیاف فہیم الرحمن سہگل، اور سینئر نائب صدر عدنان بٹ کی قیادت میں منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں شرکت اور شب بیداری کی۔ شہر اعتکاف آمد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شہزاد رسول،حاجی محمد اسحاق، حفیظ چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔ میاں انجم نثار اور وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سنا اور شہر اعتکاف کے مختلف گوشوں اور تربیتی حلقہ جات کا دورہ کیا۔ وفد نے سحری معتکفین کے ہمراہ کی۔ میاں انجم نثار نے کہا ادارہ منہاج القرآن اسلام کی قابل تحسین خدمت انجام دے رہا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری اسلام اور پاکستان کا ایک پڑھا لکھا چہرہ ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *