May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
اسلام آباد میں 3افراد کے گلے کاٹ دیے گئے

شہراقتدار میں نامعلوم افراد نے 3افراد کے گلے کاٹ کر زخمی کردیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق غوری ٹاؤن فیز فور میں3 افراد کے گلے کاٹے گئے۔زخمیوں میں والد اور اس کے دو کمر عمر بچے شامل ہیں۔زخمیوں کی شناخت55سالہ شہرون ،7 سالہ بچے آریان اور 10سالہ بچی کی شناخت ادا کے نام سے ہوئی ۔تینوں کو تشویشناک حالت میں پولی کلینک منتقل کردیاگیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ تینوں افراد کا گلا کاٹنے والے ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا۔تینوں زخمی آپریشن تھیٹر میں ہیں ان سے بات چیت کے بعد ہی اصل واقعہ معلوم ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *