May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
معروف بھارتی اداکارہ بھی ہانیہ عامر کی مداح نکلیں

 بالی ووڈ اداکارہ شہناز گِل بھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مداح نکلیں۔مشہور بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ شہناز گِل نے حالی ہی میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔شہناز گِل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی ایک پوسٹ پر کمنٹ میں اُنہیں اپنی ’پسندیدہ لڑکی‘ کہا ہے۔ شہناز گِل کی جانب سے اتنی محبت ملنے پر ہانیہ عامر جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے بھارتی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *