May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے درمیان پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں ردو بدل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔پی سی بی اور نیوزی لینڈ نے باہمی رضا مندی سے پاکستانی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کو آئندہ برس کے اوائل میں رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے درمیان وائٹ بال سیریز کے لیے بات چیت جاری ہے کیونکہ ایف ٹی پی کے مطابق نیوزی لینڈ نے آئندہ برس کے اوائل میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے لیکن چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوری فروری میں پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کا انعقاد کرنا ہے۔سہہ فریقی سیریز کی وجہ سے اب پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ چند ہفتوں میں معاملات طے ہو جائیں گے۔پاکستان کے دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شامل ہے جبکہ سہ فریقی سیریز کے لیے دو ٹیموں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ نے تصدیق کی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *