May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
خوبصورت یورپی ملک ورک فرام ہوم کرنے والوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار

کیا آپ کسی کمپنی کے لیے ورک فرام ہوم کر رہے ہیں، تو کیا کسی اور ملک میں منتقل ہونا پسند کریں گے؟اگر ہاں تو اٹلی آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔خیال رہے کہ ورک فرام ہوم بیشتر افراد کی زندگی کا معمول بنتا جارہا ہے یعنی دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہی، تو وہ اپنے کام کے ساتھ دنیا کو دیکھنے کو بھی کوشش کررہے ہیں۔ایسے افراد کے لیے ڈیجیٹل نوماڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔اٹلی کی جانب سے نیا ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام شروع کیا گیا ہے جو غیر یورپی شہریوں کے لیے ہے۔اس ویزا پروگرام کے تحت غیر ملکیوں کو ایک سال تک اٹلی میں قیام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ایسے افراد کسی کمپنی کے لیے ورک فرام ہوم کر رہے ہوں یا فری لانسر کے طور پر سرگرم ہوں۔اس پروگرام کا حصہ بننے کے خواہشمند افراد کی سالانہ آمدنی کم از کم 28 ہزار یورو ہونا ضروری ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ قیام کے دورانیے کے دوران ہیلتھ انشورنس کی بھی ضرورت ہوگی جبکہ انہیں یہ ثبوت بھی دینا ہوگا کہ وہ کم از کم 6 ماہ تک ڈیجیٹل نوماڈ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ ویزے کی مدت ایک سال کی ہوگی مگر اس میں اضافہ ہو سکے گا۔ڈیجیٹل نوماڈ اپنے خاندان کو بھی ساتھ لے جا سکیں گے مگر اس حوالے سے اطالوی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔امیدواروں کو اپنے ملک میں اٹلی کے سفارتخانے جا کر اپنی کمپنی کی جانب سے دستخط کردہ دستاویات جمع کرانا ہوں گے۔مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کی درخواستیں مسترد ہوجائیں گی۔جب ویزا کی منظوری دی جائے گی تو ڈیجیٹل نوماڈ کے پاس اٹلی پہنچنے کے لیے 8 دن ہوں گے جہاں انہیں رہائشی پرمٹ کے لیے درخواست دینا ہوگی۔اس ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام کا آغاز 4 اپریل سے ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *