May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
شہر قائد میں کہیں ہلکی اور تیز بارش،ٹھنڈی ہواؤں کا راج

کراچی:شہرقائد میں موسم ابر آلود ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں ٹھنڈی و تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے .جس کے ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں یونیورسٹی روڈ،صفورہ، سکیم 33 میں ہلکی بارش، میٹروول، گلشن جمال، کلفٹن میں بوندا باندی ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں آج بارش کے ساتھ آندھی چلنے کا بھی امکان ہے، 15 اپریل کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ،سردارسرفراز آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کاامکان ہے ، دوسرامغربی ہواؤں کاسلسلہ 17اپریل کوداخل ہوگا۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ دوسرےسسٹم میں ہوائیں بلوچستان کےساحلی علاقوں سےکراچی میں داخل ہوں گی،18 اور 19 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *