May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
لاہور : جیل میں بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملہ کرنیوالا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

جیل میں بھارتی دہشتگرد سربجیت پر حملہ کرنے والا اسلام پورہ گنگا اسٹریٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق اسلام پورہ لاہورمیں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والا عامر تانبا شدید زخمی ہو گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عامر تانبا بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا۔ عامر تانبا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا.پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2013ء میں کوٹ لکھپت جیل کے دو قیدیوں عامر تانبا اور مدثر پر سربجیت سنگھ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا.بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *