May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آبادپہنچ گئی،شاندار استقبال، آج سے پریکٹس 


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کیخلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے نیوزی لینڈ ٹیم کا استقبال کیا، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔نیوزی لینڈ ٹیم کا یہ دورہ 14 سے 28 اپریل تک 14 روز پر مشتمل ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 اپریل کو کھیلا جائیگا اور راولپنڈی سٹیڈیم میں ابتدائی تین میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن 15، 16 اور 17 اپریل پنڈی سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔17 اپریل کو دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شریک ہوں گے ۔جبکہ پریس کانفرنس کا بھی انعقاد ہوگا۔قومی کرکٹرز نے گزشتہ شام اسلام آباد کے ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کر دی ۔ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی عید کی چھٹیوں کے بعد پنڈی پہنچ کر سیریز کی تیاری شروع کریں گے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *