May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
آصفہ نے حلف اٹھالیا،سنی اتحادکونسل کے احتجاج پر حکومتی ارکان کا واک آوٹ

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس حکومتی ارکان کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد ایوان سے واک آئوٹ کے باعث شروع ہوتے ہی ملتوی ہو گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہوا۔ تلاوت کے بعد سپیکر نے پیپلزپارٹی کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو سے حلف لیا۔ رول رجسٹر پر دستخطوں کے بعد آصفہ بھٹو اپنی نشست پر آ کر بیٹھ گئیں۔ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے ارکان نے شور شرابا شروع کر دیا۔ سپیکر نے مختلف حادثات اور دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کروائی۔ سپیکر کی ہدایت پر جے یو آئی کے رکن اسمبلی عبدالغفور حیدری نے دعا کروائی۔ فاتحہ خوانی کے بعد پیپلزپارٹی کے ارکان کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی۔ کورم کی نشاندہی کے بعد حکومتی ارکان نے ایوان سے واک آئوٹ کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ ایوان کی روایت ہے کہ نئے ارکان کی حلف کے دوران احتجاج نہیں کیا جاتا لیکن اپوزیشن نے روایات کا بھی لحاظ نہیں کیا اس لئے ہم ایوان سے واک آئوٹ کر رہے ہیں۔ حکومتی ارکان کے علاوہ جمیت علمائے اسلام (ف) کے ارکان نے بھی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس کے بعد کورم پورا نہ ہونے کے باعث سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا۔ اجلاس سے قبل صدر آصف علی زرداری بھی پارلیمنٹ میں پہنچے اور اپنے چیمبر میں بیٹھ کر ٹی وی پر آصفہ بھٹو کی حلف برداری دیکھی۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *