May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک دلچسپ فیچر متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔

ایسا ہی ایک نیا فیچر میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ میں چیٹ فلٹرز کا فیچر صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور اب جا کر اسے متعارف کرایا گیا ہے۔واٹس ایپ میں آل، ان ریڈ (unread) اور گروپس کے نام سے 3 چیٹ فلٹرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ آل پر کلک کرنے پر آپ کی تمام چیٹس ہوم فیڈ پر نظر آئیں گی۔اگر آپ ان ریڈ کا انتخاب کریں گے تو صرف وہ چیٹس نظر آئیں گی جن کو آپ نے پڑھا نہیں ہوگا جبکہ گروپ فلٹر پر کلک کرنے سے صرف گروپ چیٹس کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *