May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
تحفظ ناموس رسالت ؐکیلئے جان بھی قربان ہے ،عنایت شاہ کاظمی

اسلام آباد (وقائع نگار)تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے محمد وآل محمد کی عظمت اور شان سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں اسلام محبت امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اللہ پاک ہمارے پیارے وطن کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائے۔ حضرت امام حسین کی تعلیمات پر عمل کرنے والے کبھی خسارے میں نہیں رہتے ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے اپنی رہائش گاہ جی 14 تھری قدیمی امام بارگاہ ٹھلہ سیداں اسلام آباد میں اپنی زوجہ محترمہ کے بلند درجات کے لیے منعقدہ تحفظ ختم نبوت و عظمت قرآن پاک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ علامہ سید حسنین نقوی اور علامہ اظہر حسین نے سیدہ مائی صاحبہ کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کرائی اس موقع پر سید زین علی حیدر المعروف مون شاہ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال امجد محمود بٹ سید ذوالقرنین علی حیدر سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ ملک منصور احمد اور دیگر نے بھی شرکت کی پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ جب تک دم میں دم ہے پاک اہل بیت کے گھرانے کی ڈیوٹی جاری رہے گی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال امجد محمود بٹ نے کہا کہ ہم پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی اور ان کے فرزندان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ دن رات نہ صرف مخلوق خدا کی خدمت کر رہے ہیں ،بے شک غریبوں یتیموں اور مساکین کی دعائیں بیڑا پار کر دیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *