May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال

 مسلمانوں کے لیے دنیا بھر میں دوسرے انتہائی مقدس شہر مدینہ منورہ میں 40 برس سے زائرین کو مفت چائے اور قہوہ پلانے والے 96 سالہ شیخ اسماعیل الزائم ابو الصبا انتقال کرگئے۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق مدینہ منورہ میں انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے شیخ اسماعیل کا تعلق شام کے شہر حماہ سے تھا، وہ 50 سال سے مدینہ منورہ میں مقیم تھے اور ہر آنے والے زائر کو مفت چائے، کافی اور کھجور پیش کیا کرتے تھے، شیخ اسماعیل کبھی کبھار زائرین کو اپنے آبائی علاقے سے آنے والی روایتی مٹھائیاں بھی پیش کرتے تھے۔بتایا گیا ہے کہ 96 سالہ بزرگ شیخ اسماعیل الزائم ابو الصبا مسجد نبوی ﷺ کے قریب ایک پلاسٹک کی کرسی پر بیٹھتے تھے، ان کے سامنے ایک میز ہوتی تھی جس پر کافی چائے کے علاوہ میٹھے پکوان کی پلیٹ ہوتی تھی، مرحوم بزرگ کی عمر 96 برس تھی، وہ اپنی انسانی خدمت کے سبب پیغمبر رسولﷺ کے مہمانوں کے میزبان کے طور پر مشہور تھے، یہی وجہ ہے کہ ان کے انتقال کی خبر تیزی سے وائرل ہوئی اور ان کے کام کی ہر جانب ستائش کی جا رہی ہے، انہوں نے بہت سے انٹرویوز میں کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے مالی معاوضے کے بغیر اللہ کی خوشنودی کے لیے انسانی خدمت کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *