May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پیپلز لائرز فورم راولپنڈی ڈویژن کی تنظیم سازی کا ا ٓغاز 

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)پیپلز لائرز فورم راولپنڈی ڈویژن کی تنظیم سازی کے عمل کا ا ٓغاز کر دیا گیا ہے، پورے ڈویژن اٹک، جہلم، چکوال اور راولپنڈی میں ضلعی سطح اور تحصیل سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی، وکلاء سے رابطوں کا سلسلہ عروج پکڑ گیا، درجنوں وکلا پی ایل ایف میں شریک ہونے لگے،اس حوالے سے پیپلز لائرز فورم کے ڈویژنل صدر سید مسعودلاحسن شاہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ملک ظہیر ارشد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن ایک بڑا ڈویژن ہے جہاں پر ضلع اور تحصیلوں میں وکلا سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ہر وکیل سے ملاقات کی جا رہی ہے جن کو پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور سے آگاہ کیا جا رہا ہے، ہر تحصیل اور ضلع سے روزانہ وکلا پی پی ایل ایف میں شامل ہو رہے ہیں جن کو خو ش آمدید کہا جا رہا ہے، ضلع کے صدرجنرل سیکرٹری اور اور تحصیلوں میں بھی تحصیل صدر اور جنرل سیکرٹری بھی اپنے دیگر ساتھیوں س مل کر پیپلز لائرز فورم میں شمولیت کیلئے آگاہی دے رہے ہیں، جلد ہی راولپنڈی ڈویژن کی سطح پر پیپلز لائرزفورم کا کنونشن منعقد کیا جائے گا جس کیلئے بھی تیاریاں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *