May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
تحریک انصاف کا مریم نواز کی آئی جی پنجاب کے ہمراہ پولیس یونیفارم میں تصویر پر ردعمل

 پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلی مریم نواز کی آئی جی پنجاب کے ہمراہ پولیس یونیفارم میں تصویر پر ردعمل آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پچھلے سوا سال میں پنجاب بھر میں ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کے لندن پلان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے “پنجاب پُلس” اور آئی جی نے گھٹیا ترین کردار ادا کیا، ہزاروں کارکن گرفتار کیے گئے، سینکڑوں زخمی کیے گئے، لوگوں کے گھر توڑے گئے، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، غیرقانونی ریڈ اور اغوا برائے بیان کو بطور سیاسی ہتھیار استعمال کیا گیا، اس لیے ان تمام کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں مزید اضافہ ہی ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *