May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی میں پہلے اوور میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے   ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا۔گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ  کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں   پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے ہرا دیا تھا اور سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی تھی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوور میں 178 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم  169 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں شاہین آفریدی نے 30 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔شاہین آفریدی  نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے اوور میں مجموعی طور پر 50 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بولر ہیں۔ ان کے بعد دوسری نمبر  پر بھارت کے بھووینشور کمار ہیں ، انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں مجموعی طور پر 43 وکٹیں پہلے اوور میں  لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *