May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

 نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ نادرا اور ایبرکس کے درمیان عالمی مارکیٹ میں سائبر سیکیورٹی پراڈکٹس پیش کرنے کا معاہدے طے پاگیا، ترجمان نادرا کے مطابق معاہدے کا مقصد سائبر سیکیورٹی نظام کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ نادرا کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں سائبر پراڈکٹس کی فراہمی کے لیے ایبرکس کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔اس معاہدے کے تحت نادرا سائبر سیکیورٹی میں ایبرکس سے تربیت حاصل کرے گا، ایبرکس کے اشتراک سے ملکی و غیر ملکی مارکیٹ میں سائبر پراڈکٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ترجمان نادرا کے مطابق مایہ ناز عالمی ادارے کے اشتراک سے سائبر سیکیورٹی سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔معاہدے کے تحت نادرا کسٹم انجینئرنگ سولیوشنز کے تحت سائبر سیکیورٹی میں خود کفیل ہوگا، ایبریکس 500 سے زائد کمپنیز کو سائبر سیکیورٹی خدمات دینے میں پہنچان رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *