May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:   آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف منگل کو تعلیمی ایمرجنسی کا باضابطہ اعلان کریں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ ہوگا. تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کی کانفرنس منگل کو اسلام آباد میں ہوگی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے تعلیم شرکت کریں گے.تعلیمی بجٹ کو آئندہ چار سال میں پانچ فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا. پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔حکومت نے چار سال میں یہ تعداد کم کرکے 90 لاکھ تک لانے کا بھی ہدف مقرر کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *