May 26, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/anosluzdeserrano230.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
لاہور:گندم کی قیمت کے خلاف کسانوں کا احتجاج ،25 گرفتار

لاہور میں گندم کی قیمت کے خلاف کسانوں نے احتجاج کیا۔جی پی او چوک مال روڈ پر پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا . لاٹھی چارج اور بارش کے باعث کسان منتشر ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  مال روڈ سے 25 کسانوں کو حراست میں لیا گیا ہے. کسانوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا۔ایس پی سول لائنز سمیت پولیس کی بھاری نفری جی پی او چوک پر موجود ہے۔دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہےکہ گندم پالیسی کے نتیجے میں بڑی فصل کاشت ہوئی.کسانوں کو حکومت سے توقعات ہیں اور کسان کو اکیلا نہ چھوڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ یقین ہے حکومت گندم کی خریداری کا ہدف بڑھائےگی. کسانوں کوگرفتار نہیں کیا جانا چاہیے. تنظیموں کے ساتھ بیٹھ کر مسائل سنےجائیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی اسٹیک ہولڈرز کےساتھ معاملات دیکھ رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *